لوڈ شیڈنگ بجلی غائب شہری پریشان
گولیمار، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور کورنگی کے رہائشی بدترین بجلی بحران کا شکار ہیں۔ اسی طرح گارڈن، بفرزون، نارتھ کراچی، لیاری اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے، جس کی وجہ سے شہری شدید گرمی میں اذیت ناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
شہریوں نے بجلی فراہم کرنے والے اداروں پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور فالٹ کے بہانے بجلی بند کرنے کا سلسلہ روکا جائے۔ ادھر کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ پر کوئی مؤثر وضاحت یا متبادل پلان سامنے نہیں آ سکا۔
336 total views, 3 views today
























Leave a Reply