کراچی میں کورنگی کریک میں لگی آگ بجھانے کے لیے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئیں

کراچی میں کورنگی کریک میں لگی آگ بجھانے کے لیے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی
تفصیلات کے مطابق کورنگی کریک میں آگ لگنے اور گیس کے اخراج کے معاملے میں چیف سیکریٹری کی مداخلت پر امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ترجمان چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ امریکی کمپنی کی خدمات وزارت پیٹرولیم نے حاصل کی ہیں، پاکستان پیٹرولیم اور یو ای پی ایل کی تکنیکی ٹیموں نے متاثرہ مقام کا مشترکہ دورہ کیا، ڈرلنگ، کمپلیشن، سیفٹی پر مشتمل ماہرین کی ٹیم نے سائٹ کا جائزہ لیا، معائنے کے دوران آگ کی شدت میں کمی نہ آنے کا مشاہدہ کیا گیا.
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے مقام سے لیے گئی پانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ میں ہائیڈروکاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم نکلی تھی۔ ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پانی میں بینزین ، ٹولوین ، اور ٹیٹرا کلوروتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے، جب کہ او زائلین بھی معمولی مقدار میں زائد پایا گیا تھا.

372 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *