ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم اپریل سے ہوگا۔
11.8کلوگرام کا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا کردیاگیا ہے۔ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2930 روپے 71 پیسے مقرر کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 54 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔اوگرا کی طرف سے فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے37 پیسے مقررکرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم اپریل سے ہوگا۔
264 total views, 3 views today
























Leave a Reply