جینا سیکھیں
جینا سیکھیں زندگی بہت چھوٹی ہے لوگوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دیں
دوسروں کے جملوں پر افسردہ ہو کر اپ نے زندگی کے کئی خوبصورت لمحے ضائع کر دیے
آپ بہت اہم ہیں بلکہ بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا اپنی خوشی کو ایسے انجوائے کریں جیسے اس دنیا میں آپ سے زیادہ خوش کوئی نہیں ہے۔ اگر کوئی غم ہے یا کوئی درد ہے تو اس کو چھپا کر دنیا کو ایسے ظاہر کرے جیسے کہ اپ بہت مطمئن اور خوش ہیں اپ کی اسی خوشی پر دنیا غمگین ہو جائے گا مسکرائیں تاکہ دنیا اپ کے مسکرانے پر غمگین ہو جائے
اگر آپ کسی تکلیف یا پریشانی میں مبتلا ہیں تو تنہائی کی چادر اوڑھ کر سو جائیں یا پھر غموں کے آنسوؤں کا دریا تنہائی میں بہا دیں اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہ ہونے دیں کہ اپ افسردہ تھے اور انسو بہا کر ائے ہیں
لیکن جوں ہی کسی محفل میں شریک ہوں تو دیکھنے والے آپ کو دیکھتے رہ جائیں کہ آپ سے زیادہ مطمئن اور خوش کوئی نہیں لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں کہ اس کو کس بات کی خوشی ہے
یعنی غم خود تک رکھیں اور دوسروں تک وہ پہنچائیں جس کے بعد آپ کو ترس کی نگاہوں سے نہ دیکھا جائے۔۔۔
زندگی بہت خوب صورت ہے۔ مجھے ہر ایسے شخص پر افسوس ہوتا ہے جو زندگی کی خوبصورتی محسوس کرنے کی بجائے ایسے لوگوں کو جواب دینے لگے جو در اصل خود کے لیے بھی ٹاکسک ہوتے ہیں۔ جو خود تو بھرپور زندگی جیتے ہیں مگر دوسروں کی خوشی ان کو راس نہیں اتی وہ ہر وقت یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ ہم تو اس کو اتنا غم اتنا درد دیتے ہیں اس کے باوجود وہ انسان اتنا مطمئن اور خوش کس بات پہ ہے
زندگی زندہ دلی کا نام ہے۔ آپ جہاں خوش ہیں وہاں خوش رہیں جہاں سے حسد،جلن کی بو آتی ہے وہاں سے کوسوں دور نکل جائیں۔ اپنی فرینڈ لسٹ اور زندگی میں سکون چاہتے ہیں تو تنقیدی لوگوں کو باقی رہنے دیں لیکن منفی سوچ کے حامل اور بدتمیز لوگوں سے فاصلہ اختیار کر لیجیے۔ کیونکہ آپ کا اپنا سکون اول نمبر پر ہے ۔اس لیے ہجرت کرکے وہاں چلے جائیں جہاں آپ کا سکون آپ کی خوشی موجود ہے کیونکہ زندگی بہت چھوٹی ہے زیادہ سوچ کر اسے ضائع مت کریں اس کو اپنے چاہنے والوں اور جو اپ کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں ان کے ساتھ گزارا اور ایسے ٹاکسک لوگوں کو بھول کر اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاری۔
لکھاریہ
زاہدہ پروین سحر
17,012 total views, 3 views today
























Leave a Reply