کراچی میں شہریوں پر تشدد کی وائرل ویڈیو: ’شاہ زین مری بلوچستان فرار ہو گئے ہیں

چند دن قبل 28 فروری کو سوشل میڈیا پر کراچی میں مسلح افراد کی دو شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کے پوتے شاہ زین مری کے محافظوں کو گرفتار کرنے کے بعد خود شاہ زین کی گرفتاری کے لیے محکمہ داخلہ سے مدد کی درخواست کی ہے۔

سندھ پولیس نے صوبائی محکمہ داخلہ سے درخواست کی ہے کہ بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا جائے تاکہ شاہ زین مری کی گرفتاری عمل میں لائی جائے جو کراچی میں ایک شہری پر تشدد کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔

ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ انھوں نے آئی جی سندھ کو خط لکھا تھا، جس میں آگاہ کیا تھا کہ ’شاہ زین مری بلوچستان فرار ہو گئے ہیں اور اب ان کی گرفتاری کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔‘

انھوں نے بتایا کہ شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے ’آئی جی سندھ نے صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے، اب سندھ کا محکمہ داخلہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کو خط لکھے گا، جس کے بعد اجازت ملے گی اور پولیس ٹیم بلوچستان روانہ کی جائے گی.

150 total views, 9 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *