معروف صحافی مبشر لقمان کو دل کا دورہ ، حالت تشویشناک
اسلام آباد (ڈیلی پیغامِ پاکستان)پاکستان کے معروف صحافی و اینکر مبشر لقمان کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل ،ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی و اینکر مبشر لقمان کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مبشر لقمان کی حالتشویشناک ہے انہیں انتہائی سنجیدہ نوعیت کا دورہ پڑا ہے جس کی وجہ سے ان کے دل کے تین والوز بند ہو چکے ہیں۔ معروف صحافی کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت لاہور ڈیفنس میں نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ
ڈاکٹرز نے کسی کو بھی ان سے ملاقات کیلئے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
797 total views, 2 views today
























Leave a Reply