پولیس نے بناء نمبر پلیٹ والی گاڑی روکی تو ایسا انکشاف کہ وفاقی ادارے بھی حرکت میں آگئے
امریکی ریاست الاباما کے ایک چھوٹے سے قصبے کی پولیس نے ایک معمولی ٹریفک چیک کے دوران بڑی مقدار میں کوکین سمگل کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ کیلیرا پولیس کے سربراہ ڈیوڈ ہائچے کے مطابق ایک گشتی افسر نے گزشتہ ہفتے ایک ایسی گاڑی کو روکا جس پر نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی۔ دوران تفتیش افسر کو گاڑی کی تلاشی لینے کا معقول جواز ملا جس کے نتیجے میں گاڑی سے 46 پاؤنڈ کوکین برآمد ہوئی۔
پولیس چیف کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی مالیت کا تعین ہوم لینڈ سیکیورٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ گاڑی میں موجود دونوں افراد کولمبیا کے شہری اور امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک شخص اٹلانٹا میں منشیات سمگلنگ اور عدالت میں پیش نہ ہونے کے الزامات میں پہلے ہی مطلوب تھا۔فوکس نیوز” کے مطابق چیف ہائچے کا کہنا تھا کہ ابتدا میں پولیس کو یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ دونوں افراد کون ہیں، ان کی گاڑی میں کیا موجود ہے، یا ان کا امیگریشن سٹیٹس کیا ہے۔ تاہم ان افراد کی اپنی حرکتوں نے ان کی گرفتاری کی راہ ہموار کی۔ پولیس حکام اس کیس میں وفاقی اداروں کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں، جو ان افراد کے خلاف منشیات اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات میں مزید کارروائی کریں گے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمان کیلی فورنیا سے میامی جا رہے تھے اور انہوں نے روایتی منشیات سمگلنگ کے راستوں سے بچنے کے لیے ایک غیر معمولی راستہ اختیار کیا تھا۔
321 total views, 3 views today
























Leave a Reply