اپووا کے زیرِ اہتمام ادبی کانفرنس 15 فروری کو سیالکوٹ میں ہوگی

بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف ادبی تنظیم آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ادبی کانفرنس 15 فروری بروز ہفتہ کو زبیر احمد انصاری کی زیر سر پرستی اور بانی اپووا ایم ایم علی کے زیر نگرانی اللہ مالک ہوٹل سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔جس میں ملک بھر نامور لکھاری شاعر،،موٹیوشنل سپیکر،اسکالر،ڈرامہ نگار اور شوبز سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی ۔اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی نمایاں شخصیات میں ایوارڈز اور میڈل تقسیم کیے جائیں گے۔کانفرنس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔اس تقریب کے انعقاد میں اپووا کو گھوئنکی لائن کلب ،یو ایس اے سے فرظینہ مقصود بٹ اور کاروان قلم رائٹر فورم کا تعاون بھی حاصل ہے ۔چئیرمین اپووا زبیر احمد انصاری اور بانی اپووا ایم ایم علی نے کہا ہے کہ اپووا فروغ ادب کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور یہ ادبی کانفرنس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شہر شاعر مشرق میں یہ ایک بہترین کانفرنس ہوگی۔

351 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *