جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نے امریکی خاتون اونیجا کو ذہنی مریضہ قرار دے دیا

جناح ہسپتال کراچی میں زیر علاج امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو ڈاکٹرز نے ذہنی مریضہ قرار دے دیا ۔

سربراہ شعبہ نفسیات ڈاکٹر چنی لال نے تصدیق کی کہ خاتون میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی ہے۔ڈاکٹر چنی لال کے مطابق، ہسپتال کی طبی ماہرین کی ٹیم مسلسل مریضہ کا معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کر رہی ہے۔ مریضہ کا ہیموگلوبن لیول انتہائی کم تھا، جس کے باعث انہیں دو مرتبہ انتقال خون کے عمل سے گزارا گیا۔
ڈاکٹر چنی لال نے بتایا کہ مریضہ ہسپتال کا کھانا کھانے سے انکار کرتی ہیں اور صرف فاسٹ فوڈ یا اپنی پسند کے کھانے منگواتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف طبی ٹیسٹوں کے بعد خاتون میں نفسیاتی مسائل کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد انہیں مکمل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

258 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *