ایوب میڈیکل کمپلیکس کی گمشدہ ایم آر آئی مشین کہاں سے مل گئی
ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی کی گمشدگی کے سکینڈل کا ڈراپ سین ہوگیا، ایم آر آئی مشین مشیر صحت خیبرپختونخوا نے ڈھونڈ نکالی.
میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی تک ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایم آر آئی مشین کی گمشدگی کا معاملہ اٹھانے کے بعد اب ایم آر آئی مشین بھی منظر عام پر آگئی، گزشتہ روز مشیر صحت احتشام علی ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی مشین دریافت کرنے خود ہسپتال پہنچ گئے جہاں مشین کام کررہی تھی۔ان کا کہنا تھا مشین تو ہسپتال میں موجود ہے، کام بھی کررہی ہے، دیکھ کر ہنسی آئی کہ اتنی بڑی مشین کون کیسے چوری کرسکتا ہے؟انہوں نے کہا پتا نہیں نگران دور کے کارناموں سے کب جان چھوٹے گی، نگران دور کے ادویات سکینڈل، ایم آر آئی سکینڈل، بھرتی اسکینڈل نے صحت کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں جلد کارڈیالوجی او ٹی اور سرجیکل آئی سی یو فعال ہوگا۔واضح رہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال سے ایم آر آئی مشین کی چوری ہونے کی خبریں میڈیا پر سامنے آئی تھیں جس پر کے پی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے ڈی جی کو بھی طلب کیا تھا.
219 total views, 3 views today
























Leave a Reply