رانجی ٹرافی ،حاضری لگائی اور چلے گئے، سابق کرکٹر نے روہت شرما سمیت دیگر کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
روہت شرما، یشسوی جیسوال، شبھمن گِل اور رشبھ پنت ان چند بڑے ناموں میں سے ہیں جنہوں نے رانجی ٹرافی کے 23 جنوری سے شروع ہونے والے رانڈ میں شرکت کی تھی، تاہم اب وہ مزید کوئی میچ نہیں کھیل رہے۔
سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے کھلاڑیوں کی اس حرکت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ویرات کوہلی رانجی ٹرافی کھیل رہے ہیں لیکن روہت شرما، یشسوی جیسوال یا شریاس ایر جیسے دیگر کھلاڑی حصہ نہیں لے رہے۔ تمام کھلاڑیوں نے رانجی ٹرافی کا میچ کھیل کر حاضری لگائی اور چلے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی نے گزشتہ رائونڈ نہیں کھیلا تھا اس لیے وہ اب کھیل رہے ہیں۔ اس کا کیا مطلب ہے؟۔ ڈومیسٹک کھیلنا کوئی سزا ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا سزا نہیں بلکہ فخر ہونا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی نے گزشتہ رائونڈ نہیں کھیلا تھا اس لیے وہ اب کھیل رہے ہیں۔ اس کا کیا مطلب ہے؟۔ ڈومیسٹک کھیلنا کوئی سزا ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا سزا نہیں بلکہ فخر ہونا چاہیئے
261 total views, 3 views today
























Leave a Reply