بے گھر فلسطینیوں کی پندرہ ماہ بعد غزہ شہر میں واپسی
فلسطینیوں نے پیر کو جنگ بندی کے دوران غزہ شہر میں واپس آنا شروع کر دیا جبکہ اسرائیلی فورسز نے لڑائی کے دوران قائم کی گئی چوکیاں کھول دیں اور لوگوں کو شمالی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دے دی۔ اے پی کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پیر کی صبح دو لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو غزہ جاتے دیکھا گیا۔
غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے ابتدائی دنوں سے فلسطینی شہریوں کے لیے بند تھے۔ہزاروں لوگ، جن میں زیادہ تر پیدل جا رہے تھے، پیر کو غزہ شہر کی سڑکوں پر تھے۔۔
273 total views, 3 views today
























Leave a Reply