برما حکومت نہتے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشددفی الفور بند کرے ،پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا مطالبہ
پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس رانا محمد نثار احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں برما میں نہتے روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد اور ان کی نسل کشی پرانتہائی دکھ کا اظہار کیا گیا اجلاس میں منظور کی گئی متفقہ قرار داد میں برما کی حکومت اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نہتے مسلمانوں پر ظالمانہ تشدد بند کروائیں اور ان کی نسل کشی بند کی جائے ۔تاریخ میں اس طرح کا وحشیانہ تشدد اور انسانیت کی تذلیل کی مثال نہیں ملتی ،بچوں خواتین اور بوڑھوں پر تو جنگ کے دنوں میں بھی دشمن حملہ نہیں کرتے ،اجلاس کے آخر پر شہید مسلمانوں کے لیے فاتحہ خوانی کروئی گئی۔
3,020 total views, 3 views today
























Leave a Reply