دنیا کا سب سے بڑا قبرستان
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) جب سے کائنات میں انسان آیا ہے تو اس وقت سے ہی انسانوں کی پیدائش کے ساتھ ساتھ ا فراد کی اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اور اسلامی ، عیسائی اور یہودی اور بعض دیگر مذاہب میں وفات پا جانے والے افراد کے لئے قائم کی گئی مخصوص جگہ قبرستان میں زیر زمین تدفین کا عمل بھی جاری ہے ۔ اس وقت دنیا کے ہر کونے میں اسی قسم کے قبرستان موجود ہیں ۔
دنیاکے سب سے بڑے قبرستان کا نام وادی السلام ہے جوکہ عراقی شہر نجف میں واقع ہے۔ نجف شہر کی مجموعی آبادی صرف 14 لاکھ کے لگ بھگ ہے جس کے مقابلے میں وادی السلام قبرستان میں قبروں کی تعداد لگ بھگ 4 گنا زیادہ یعنی 50 لاکھ سے متجاوز ہے۔
وادی السلام کا رقبہ6 مربع کلومیٹرسے زائد ہے۔اس تاریخی قبرستان میں روزانہ 150 سے 200 مردے دفنائے جاتے ہیں جبکہ ہر سال لاکھوں زائرین دنیا بھر سے اس کی زیارت کرنے آتے ہیں۔ ماضی میں یہاں روزانہ 80 سے 120 مردے دفنائے جاتے تھے لیکن جب سے دہشت گرد تنظیم داعش نے یہاں سر اٹھایا ہے تب سے عراق میں دہشت گردی کی وارداتوں کے باعث اس قبرستان میں روزانہ دفنائے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ داعش سے لڑنے والے عراقی فوجی، محاذ پر جانے سے پہلے اس قبرستان میں بنی ہوئی ایک قبر پر حاضری دے کر منت مانگتے ہیں اور ساتھ ہی یہ وصیت بھی کرجاتے ہیں کہ اگر دورانِ جنگ وہ مارے جائیں تو انہیں یہیں دفن کیا جائے۔
اس قبرستان میں سادہ اور کچی قبروں سے لے کر کتبوں، خطاطی اور خوبصورت نقوش سے آراستہ قبریںموجود ہیں۔ وادی السلام سے نکالا جانے والا ایک خاص سفید پتھر درِ نجف کہلاتا ہے جسے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انگوٹھی میں پہنا جاتا ہے۔
4,399 total views, 2 views today
























Leave a Reply