ن لیگ تھک جائے گی مگر ثابت کچھ نہیں ہوگا

فیصل آباد (ویب ڈیسک )فیصل آباد میں اے ٹی سی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت میں 9 مئی کے 4 مقدمات میں پیش ہوئی، ہمارے خلاف مختلف شہروں میں بے بنیاد مقدمات قائم ہیں۔9مئی پر ن لیگ تھک جائے گی مگر ثابت کچھ نہیں ہوگا
زرتاج گل نے کہا کہ ہمارا جرم پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ہر جبر اور ظلم کر لیں بانیٔ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، اس لیے 24 نومبر کو اسلام آباد گئے، ہمارا ایک ہی سوال ہے کہ ہمارے لوگوں پر گولی کیوں چلائی گئی۔
زرتاج گل نے یہ بھی کہا ہے کہ لیڈر سول نافرمانی کا کہے گا تو قوم مانے گی اور لوگ نکلیں گے۔

312 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *