سرکاری ملازمین کی تمام مالی مراعات واپس کی جائیں ورنہ بھرپور احتجاج کریں گے ۔۔پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیش کونسل و ایپکا پنجاب

لاہور (پریس ریلیز) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیش کونسل اور ایپکا پنجاب کا مشترکہ ھنگامی اجلاس چیئرمین کوآرڈینیش کونسل راجہ سہیل احمد کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں حکومت پنجاب کے حالیہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ھوئے انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا جس میں محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کو پنشن کی مد میں ملنے والی مالی مراعات میں کمی کر دی ھے جس سے پنجاب بھر میں کام کرنے والے لاکھوں سرکاری ملازمین کا معاشی نقصان ھوا ھے۔اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں حکومت پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ 2دسمبر کو کئے گئے دونوں نوٹیفکیشن فی الفور واپس لے اور تمام مالی مراعات بحال کی جائیں نوٹیفکیشن واپس نہ لینے کی صورت میں پنجاب بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا اور دفاتر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔اجلاس میں صدر ریونیو کونسل پنجاب ضیاء اللہ نیازی ،صدر ایپکا مختار احمد گجر ،صدر محمد سلطان گجر ،چوہدری غلام غوث ،سلیم خاں،عظیم باری،شفیق گجر ،عاصم سندھو،محمد نصیر گجر،راشد اقبال ،ملک شرجیل اعوان سمیت ایگزیکٹو ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

7,448 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *