موٹرویز کی بندش.مسافر مریض اور فیملیز عذاب کی سولی پر لٹک گئیں!

راولپنڈی اسلام اباد سے چکوال.بلکسر.کلر کہار. لاہورجانے والی ٹریفک کو ترنول.فتح جنگ روڈ کی طرف سے موڑے جانے کے باعث جڑواں شہروں کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہے.اسلام اباد پولیس کی طرف سے 14 اکتوبر سے لے کر 16 اکتوبر تکاسلام اباد میں ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا.مریض مسافر.فیملیز رل کر رہ گئیں

چکوال (مرتضی انجم ملک ) وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پر پولیس کی طرف سے نئے ٹریفک پلانکی وجہ سے جڑواں شہروں کےمسافر مریض اور فیملیز عذاب کی سولی پر لٹک گئیں.راولپنڈی اسلام اباد سے چکوال.بلکسر.کلر کہار. لاہورجانے والی ٹریفک کو ترنول.فتح جنگ روڈ کی طرف سے موڑے جانے کے باعث جڑواں شہروں کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.اسلام اباد پولیس کی طرف سے 14 اکتوبر سے لے کر 16 اکتوبر تکاسلام اباد میں ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گاجس کی وجہ سے ہسپتالوں میں جانے والے مریضوں اوردیگر مسافروں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا.انے والی اطلاعات کے مطابق اب عملا صورتحال یہ ہےکہ موٹروے سےچکوال سے نہ تو کوئی راولپنڈی اسلام اباد جا سکتا ہےاور نہ ہی راولپنڈی اسلام اباد سے کوئی اسانی سے چکوال پہنچ سکتا ہے,اس صورتحال میں مریض بوڑھے بچے اور فیملیزشدید ذہنی اذیت کا شکار ہوتے ہوئے رل کر رہ گئے ہیںاور دور دراز راستے اختیار کر کےگھنٹے بھر کا سفر گھنٹوں میں طے کر کےمنزل مقصود پر پہنچ رہے ہیںعوامی حلقوں کا یہ کہنا ہے کہچکری روڈ پر اسلام اباد راولپنڈی سے دوسرے علاقوں میں جانے والے مسافروں کے لیے راستہ کھلا رکھا جائے تاکہوہ طویل مسافت کی ذلالت سے بچ سکیں

405 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *