محکمہ موسمیات نے بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ میں شدیدگرم رہے گا،جبکہ تھرپارکر، مٹھی اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

438 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *