انٹرویو ناظمہ پروین (دہلی ،بھارت)
السلام علیکم معزز قارئین جیسا کہ آپ سب معلوم ہے کہ انٹرویو کا سلسلہ بہترین انداز میں پیش کیا جارہا ہے اور قارئین بہت پسند بھی کر رہے ہیں تو آج اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوۓ بات کرتے ہیں تو جناب آج کی نشست میں پڑوسی ملک سے مہمان شخصیت محترمہ ناظمہ پروین صاحبہ ہمارے ساتھ ہیں ۔ چلیے اب بغیر وقت ضائع کیے انٹرویو کا آغاز کرتے ہیں ۔
السلام علیکم
1: کُچھ اپنے بارے میں بتائیے ۔
وعلیکم السلام
میری پیدائش دہلی کے محلہ احاطہ کالے صاحب میں 11اکتوبر کو ہوئی۔یہ محلہ مرزا غالب کے پڑوس میں ہے۔میرے والد دہلی کے کرخندار تھے۔بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہوں ۔
میں نے زینت محل اسکول سے پڑھائی کی اور دہلی یونورسٹی سے گریجویشن۔
2: بچپن کیسا گزرا ؟
میرا بچپن بڑے مزے سے گزرا۔کھیل کا بہت شوق تھا۔اسکول سے آتے ہی کھیلنے لگتی اپنے بھائی کی سائیکل لےکر میدان میں نکل جاتی اور لڑکیوں سےریس لگاتی۔والدہ کو سبزیاں اگانے کا شوق تھا کبھی ان کے ساتھ لگ جاتی بڑا مزہ آتا۔شام کو استانی جی کے یہاں قرآن پڑھنے جاتی وہ آٹا گندھواتیں مجھے اس میں بھی مزہ آتا۔
3: ادب سے کس حد تک لگاؤ ہے ؟
ہماری خالہ ٹیچر تھیں انہیں فلمی اور جاسوسی ناول پڑھنے کا شوق تھا تو ہم بھی پڑھتے۔
شادی ہوئی تو ہمارے گھر اردو ہندی کے بہت رسالے آتے اور انہیں پڑھتے۔
4: قلمی سفر کا آغاز کب ہوا؟
میرے شوہر ایک ہندی رسالے کے مدیر تھے۔وہ اردو کہانیاں اور مضامین کا ہندی میں ترجمہ کراتے۔اسی سے لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔پہلے خانہ داری پر کچھ مضامین پھر کہانیاں لکھنی شروع کردیں ۔اس کے بعد اردو میں لکھنا شروع کیا۔پہلا مضمون ماہنامہ امنگ میں شائع ہوا۔
5: پہلی کہانی کون سی لکھی اور اس کا رسپانس کیسا رہا ؟
پہلی کہانی اپنے پالتو خرگوش پر لکھی۔اچھا رسپانس ملا۔
6: آپ نے اپووا خواتین کانفرنس میں کب شرکت کی ؟
2021 میں مجھے اپووا کی طرف سے بہترین لکھاری کے لیے نامزد کیا گیا تھا میں نے سالانہ ورکشاپ میں آن لائن شرکت کی تھی ۔۔۔
7: پسندیدہ پاکستانی لکھاری جن کی تحریریں زیادہ پڑھتی ہیں ؟
پروین شاکر،ابن صفی،دلاور فگار،انور مسعود ،ابن انشا
8: زندگی کا دیا ہوا کوئی ایک سبق جو ابھی تک کار آمد ثابت ہوا ہو ؟
اگر آپ شادی شدہ ہیں تو کبھی شوہر سے کسی بات کی ضد نہ کریں۔کبھی جھگڑے کی نوبت نہ آنے دیں۔ٹھنڈے دماغ سے معاملہ سلجھائیں۔دوستوں سے سسرال کی باتیں شیر نہ کریں۔اللہ پر کامل یقین رکھیں وہ سب سے اچھا مُشکل کشا ہے۔
9: لوگوں کے بارے میں کیا راۓ ہے ؟ موجودہ معاشرہ کس قسم کا ہے ؟
موجودہ معاشرے میں خود عرصہ مکاری اور کسی کے کاندھے پر پاؤں رکھکر آگے چڑھنے کو اسمارٹنیس کہتے ہیں۔اسلامی اور مشرقی اقدار روبہ زوال ہیں۔مادہ پرستی نے ہمیں تنزلی کے غار میں دھکیل دیا ہے۔فیملی کی اکائی ٹوٹ رہی ہے۔آنے والا دور مزید تباہ کن ہوگا۔
10: کبھی ایسا محسوس ہوا کہ اگر لکھاری/ ڈرامہ رائٹر نہ ہوتی تو کیا ہوتی ؟
اگر لکھاری نہ ہوتی تو اچھی ایتھلیٹ یا والی بال پلیئر ہوتی۔
11: موجودہ ڈراموں کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گی ؟
میں نے چند ڈرامے دیکھے ہیں۔لیکن وہ اپر کلاس کی نمائندگی کرتے ہیں۔دیہات اور مڈل کلاس پر توجہ نہیں۔یہ میرا خیال ہے۔
12: سیرو سیاحت کی شوقین ہیں ؟ اب تک کون سے مشہور سیاحتی مقامات گھوم چکی ہیں ؟
پہاڑی علاقوں اور وائلڈ لائف کی سیاحت اچھی لگتی. ہے۔
13: کھانا پکانے کی شوقین ہیں یا کھانا کھانے کی ؟
جی میں اچھی کک ہوں۔مجھے دہلی کے علاوہ حیررآبادی ڈشز بنانا اچھا لگتا ہے۔ کچھ ڈشز تو میں نےخود ایجاد کی ہیں۔
14 :آپ کے مطابق اگر زندگی کو ایک جملے میں بیان کیا جائے تو وہ جملہ کیا ہوگا ؟
زندگی ہمارے لئے امتحان گاہ ہے جسے ہوش حواسمیں پاس کرنا ہے۔
15: نئے لکھنے والوں کے لیے کوئی پیغام ؟
کسی بھی موضوع پر یا کہانی کے لیے اچھا مشاہدہ اور مناسب الفاظ کا استعمال ضروری ہے۔اچھے لکھاریاں کو پڑھیں اور دیگر زبانوں کی نگارشات کے تراجم پڑھنے سے بڑا فائدہ ہوتا ہے۔
16:اپووا تنظیم کے بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گی ؟
اپوا جس طرح بر صغیر کے قلم کاروں کو ساتھ لیکر کام کر رہی ہے۔یہ اردو ادب اور دونوں ممالک کے بیچ دوستانہ ماحول بنانے میں اہم رول ادا کررہا ہے اور مزید رول ادا کرے گا۔ادبا اور قلم کار دوستی اور امن کے قیام میں ہمیشہ اہم رول ادا کرتے آئے ہیں ۔بہت ساری نیک تمنائیں ہیں آپ کی تنظیم کے لیے یوں ہی ادب کی خدمت کرتے رہیں۔۔
معزز قارئین اگلے انٹرویو تک میزبان رشنا اختر کو اجازت دیجیئے امید ہے کہ آپ کو انٹرویو پسند آیا ہوگا ۔ جو قارئین اپنی راۓ سے آگاہ کرتے ہیں ان سب کا بہت شکریہ اسی طرح اپووا سے جڑے رہئیے اور آج کا انٹرویو کیسا لگا ضرور بتائیے گا ۔ آپ سب کی محبتوں کا شکریہ ۔ دعاؤں میں یاد رکھئیے گا ۔ اللّٰہ حافظ ۔
1,308 total views, 3 views today
























mukhtasar lekin umda interview,ummeed hai yeh silsila jari rahega.
ماشاءاللہ ماشاءاللہ 💖💖💖 زبردست 💖💖💖
ماشاءاللہ بہت خوب
لاجواب تجربہ بہترین کاوش
دیگر انٹرویوز کی طرح یہ بھی بہت خوب رہا میں اس سے پہلے ناظمہ جی سے واقف نا تھی آج پڑھ کر بہت اچھا لگا مگر سوال نمبر 9 کے جواب میں ” خود عرصہ مکاری” کی سمجھ نہیں آئی ۔۔ پلیز یہ بتا دیں ۔۔