نوازشریف آمد سے پہلے لاہور میں گرفتاریاں
لاہور (پیغامِ پاکستان نیوز )نواز شریف گوجرانوالہ سے لاہور کے لیے نکل پڑے ہیں ،صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔نواز شریف کا آخری پڑاﺅ داتا دربار میں ہو گا جہاں ان کی آمد سے قبل پولیس نے تین مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے ۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق داتا دربار پر نواز شریف کی تقریر کے لیے بنائے گئے اسٹیج کے قریب سے تین مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے تھانے میں منتقل کردیا گیا ۔ڈی ایس پی پرانی انار کلی کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد میں سے ایک کا تعلق راولپنڈی جبکہ دو لاہور کے رہائشی ہیں ۔
1,552 total views, 2 views today
























Leave a Reply