پاکستان کے نام
نظم
تحریر : سدرہ قیوم
ہم سب کا پاکستان ہے
جان و تن اس پر قربان ہے
ہم سب کا پاکستان ہے
یہ گلشن تو ہمارا ہے
ہم کو جاں سے پیارا ہے
تپتی دھوپ میں چھایہ ہے
سر پہ ہمارے سایہ ہے
جان و تن اس پر قربان ہے
ہم سب کا پاکستاں ہے
قائد نے یہ دلایا ہے
پاکستان ہمارا ہے
اپنی آنکھوں کا تارہ ہے
اس پر سب کچھ وارا ہے
جان و تن اس پر قربان ہے
ہم سب کا پاکستان ہے
سارے جگ میں نرالا ہے
ہر شے سے یہ اعلی ہے
ہم نے خون بہایا ہے
جب بھی وطن نے پکارا ہے
جان و تن اس پر قربان ہے
ہم سب کا پاکستان ہے
252 total views, 3 views today
























Leave a Reply