علیمہ جبین

اے بلندیوں کے رب!آداب بندگی عطا کر!
شوق دیدہ ور عطا کر،راز خودی عطا کر!
کھول کر گرہیں تو مجھ پر تمام
عشقِ حقیقی عطا کر!
تو جو ذات و صفات میں بے مثال و لازوال ہے
اے رب کائنات نگاہ کرم عطا کر!
یہی آرزوئے اول ہے
علم و عرفان عطا کر!
میری ذات کو عاجزی عطا کر!
اے رب ذوالجلال
لذتِ یکتائی عطا کر!
معرفتِ خدائی عطا کر! آمین

3,102 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *