انٹرویو عائشہ سلیم
السلام علیکم میں ہوں ساجدہ چوہدری آل پاکستان رائیٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک کی نامور شخصیات کا انٹرویو لینے کےلیے اپنے دلچسپ سوالات لیےحاضر ہوں انٹرویو کےلیے میرے ساتھ موجود ہیں بوریوالا سے تعلق رکھنے والی ادبی دنیا کی بہت پیاری اور قابل لڑکی مس عائشہ سلیم
اسلام علیکم کیسی ہیں آپ؟ ؟بہت شکریہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکالا.
وعلیکم السلام جی الحمداللہ میں فٹ آپ سنائے؟ شکریہ آپ کا کرنا چاہیے کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا۔
“اپنے بارے میں کچھ بتائیے
(کب اور کہاں پیدا ہوئیں تعلیم مشاغل قریبی دوست وغیرہ وغیرہ )
میں بوریوالا میں ہی پیدا ہوئی پھر بابا کویت لے گئے اور ابتدائی تعلیم وہاں ہی حاصل کی۔ ابھی فیصل آباد میں ایچ-این- ڈی کر رہی ہوں۔
مشاغل میں مجھے باتیں کرنے کا بہت شوق ہے🤭۔ مجھے نئے لوگوں سے ملنے اور انھیں جاننا بہت اچھا لگتا ہے۔ اور مجھے چیزوں کو ایکسپلور کرنا اچھا لگتا ہے۔ لکھنا اور stationery سے مجھے شروع سے محبت ہے۔ قریب دوست بہت ہیں منال یوسف میری ہوسٹل فیلو اور میری کلاس فیلو میں شگفتہ، ربعیہ اور فاطمہ ہے ۔ اپواء میں ساجدہ مجھے آپ بہت عزیز ہیں۔ اور میں دوستوں کے بغیر زندگی بورنگ سمجھتی ہوں اس لیے ہر جگہ دوست ہیں میرے۔
: لکھنے کی ابتدا کب اور کس عمر سے کی اور سب سے پہلی تحریر کونسی لکھی ؟
لکھنے کی ابتدا تو بہت جلدی کردی تھی نو سال کی عمر میں ٹھیڑی سی ایک انگلش پوئم لکھی تھی۔ دراصل مجھے لکھنے کا بہت شوق ہوا کرتا تھا تو میں پورا دن لکھتی رہتی تھی ان دنوں سنٹینس لکھنا سیکھا تھا تو پوئم لکھ ڈالی پر اس عمر میں داد کی زرا کمی پڑی اور امی الگ پریشان ہو گئی کہ کہیں مجھے کوئی ذہنی مرض لاحق تو نہیں پھر مجھے چھوڑنا پڑا۔ اسکے بعد 13 سال کی عمر میں پھر اردو لکھنے کا شوق جاگا تو شاعری سے شروع کیا پھر کہانیاں لکھی کچھ اور پھر کالمز لکھن شروع کردیا۔ اور شروع سے ہی میں موٹیویشنل ہی لکھتی آئی ہوں کیونکہ مجھے علامہ اقبال جیسا بننا تھا۔
میرا پیلا اردو شعر کچھ یوں ہے
“اگر تو بننا چاہتا ہے مقدر کا سکندر
تو قلم اٹھا اور لکھ ڈال اپنی تقدیر”
آپ بتائیں فطرتاً کیسی انسان ہیں موڈی یا خوشگوار سی ؟
میں جس سمت چل دی بس اسی راہ چلتی رہنے والی انسان ہوں۔ من موجی بندی ہوں۔ اور مجھے چیلنچز بہت پسند ہیں۔ لڑائی میں شروع نہیں کرتی پر کوئی مجھ سے لڑے تو اسکی خیر نہیں اور کچھ possessive بھی ہوں۔
: کس طرح کے لوگ آپ کو متاثر کرتے ہیں اور کس طرح کے لوگوں سے نفرت محسوس ہوتی ہے ؟
مجھے زندہ دل لوگ بہت متاثر کرتے ہیں۔ جو خوش خوش رہتے ہیں وہ مجھے بہت پیارے لگتے ہیں۔ مجھے احساس سے خالی لوگ بہت ناپسند ہیں۔ جو اچھے رولز توڑتے وہ بھی۔
آپ کے خیال میں تنقید کرنا ضروری ہوتا ادب میں کسی کی اصلاح کےلیے؟؟اور تنقید کرتے وقت کس چیز کا ہونا ضروری ہے ؟؟
میری نظر میں تنقید اور اصلاح دو الگ الگ الفاظ ہیں ۔ تنقید محض فن کے لیے کی جاتی ہے اور جس پر تنقید ہو اسکو شہرت مل رہی ہوتی ہے اور اصلاح آپ کو درست کرتی ہے وہ پردے کا کام ہے وہ ایسے ہے کہ جیسے کسی بھی انسان کی ناکامیوں کو کوئی نہیں جانتا ۔ میں تنقید اور اصلاح دونوں کے حق میں ہوں۔ پر تنقید کا طریقہ بہت میٹر کرتا۔ تنقید اس طرح کی جائے کہ جس پر ہو تو وہ بھی ہنس دے اور پرسنل نہ لے۔ اس میں رائٹر کا نیچر بھی بہت میٹر کرتا ہے۔
ادبی دنیا میں کن شخصیات سے آپ متاثر ہیں ؟
سب سے پہلے تو علامہ اقبال پھر میر تقی میر، ادا جعفری اور جمال احسانی۔
آج تک جو لکھا اپنے لکھے سے مطمئن ہیں یا کوئی تشنگی کوئی کمی محسوس ہوتی ہے ؟
جی مجھے اپنی شاعری کو improve کرنا ہے میں ابھی وزن سیکھ رہی ہوں تاکہ شاعری مجموعہ لکھ سکوں۔ اور میں اپنی سوچ سے مطمئن ہوں باقی میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں جان سکوں کہ قارین کو میرا لکھا کس حد تک خوشی دیتا ہے۔
اپنی تخلیقات ہمارے قارئین کے ساتھ بھی ۔شئیر کیجئیے آپنی کسی فیورٹ تحریر کا نام یا اپنی شاعری؟
جی ضرور!! نورپور ریلوے اشٹیشن میری اپنی فیورٹ تحریر ہے اور شاعری میں وزن سیکھ رہی ہوں۔ انگلش پوئم جو میں نے ابھی لکھی وہ ضرور شیئر کرنا چاہوں گی
my mirror and me have some secrets
my shadow is with me ,with all my regrets
We share our thoughts about new dress
And yeah life is a beautiful mess
This world has strange rules
What will happen next, we have no clues
Souls are buried alive and pass blues
Do you have spells that heals?
In the mirrors I saw my reflection
And all the sorrows I kept hidden
It reflects me and my contemplation
Together we decide our next destination
With all this hopes, desires and dreams
My heart is filling and brain is emptying
Life is nothing more than sand in hourglass
Change sides as the hours pass
We born, live and die unknown
In this world of millions
Only the reflection in my mirror
Share life and death with me in legion
Ayesha Saleem.
آپ کو کیا لگتا ہے انٹرنیٹ کا استعمال دور جدید کی ضرورت ہے یا معاشرے پر اسکے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ؟
انٹرنیٹ دور جدید کی ضرورت ہے باقی ہمارے استعمال پر ہے کہ ہم اس میڈیم کو کس طرف لے کر جاتے ہیں۔ بلکل ایسے ہی جیسے زندگی کو ہم کس موڑ لے جائے ہم پر ہی ہے۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے بھی ہم انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں اور معاشرے کے بگاڑ کے لیے بھی اور مجھے افسوس ہے کہ ہم میں سے کچھ لوگ انٹرنیٹ پر ایسا کونٹینٹ ڈالتے پیں کہ وہ ہماری پاکستانی سوسائٹی پر ایک سوال بن جاتا ہے۔ اور خوشی کی بات یہ ہے کہ بہت لوگ بہت اچھا کونٹینٹ بناتے جیسے “تیلی” کی ٹیم۔ اور اپواء جو کہ رائٹرز کو ہر لمحہ سپورٹ کرتے نظر آئے گے۔
آپ کو آپ کی اپنی کسی تحریر سے محبت ہوئی ؟
میں زرا خود سے کچھ زیادہ ہے محبت کرتی ہوں اسی لیے مجھے خود تو اپنی ہر تحریر سے محبت ہو جاتی ہے پر جس پر مجھے سب سے زیادہ داد ملی وہ “نورپور ریلوے اسٹیشن” ہی ہے۔
اگر آپ کو اپنی شخصیت کو ایک لفظ میں لکھنے کا کہا جاۓ تو ؟
ایکسپلورر
اپنے ساتھی لکھاریوں میں سے آپ کس کو پسند کرتی ہیں ؟
میں علینہ آپی، اروی، عافیہ مشتاق اور تقریباً سب ہی کی تحریریں قابل تعریف ہوتی ہیں۔
کسی انسان کی ایسی نصیحت جو آپ نے اپنے پلو سے باندھ لی ہو اور جو آپ کے کام بھی آئی ہو … ؟؟؟
جی میں امی ابو کی تقریباً ہر نصحیت پلو سے باندھتی ہوں پر امی کی ایک نصیحت نے مجھے بہت بدلا ہے اور وہ یہ کہ
” ہمیشہ ضروری نہیں کہ ہر انسان آپ جیسا ہو یا بہت اچھا ہو آپ کو اپنی طرف سے اچھا رہنا ہے اور سامنے والا آپ کو بدلے میں کیا صلہ دے گا اسکی فکر کیے بغیر آگے بڑنا ہے”
اور ایک نصیحت بابا کی طرف سے
“لڑکیاں کبھی کسی کے آگے جھکتی نہیں ہیں، نا ہی مدد کے لیے ترلے کرتی ہیں۔”
یہ دو نصحتیں مرے بہت کام آئی ان کی وجہ سے میں بہت سی مشکلات سے بچی رہی ہوں۔
آپ کیا سمجھتی ہیں موجودہ دور میں عورت کا معاشی طور پر مضبوط ہونا کتنا ضروری ہے ؟
اتنا ہی جتنا زندہ رہنے کے لیے سانس لینا۔ معاشی مضبوط عورت کو ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق استعمال نہیں کر سکتا۔ اسکی بھی اپنی زندگی ہوتی ہے اور سب سے ضروری بات معاشی طور پر مضبوط عورت کو چھوٹی چھوٹی ضروریات کے لیے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھلانے پڑتے۔
جو لوگ لکھنا چاہتے ہیں مگر آگے بڑھنے میں بے حد دشواریوں کا سامنا ہے انہیں کیا کہنا چاہیں گی ؟؟؟
انھیں یہ ہی کہوں گی کہ مشکلوں کے بعد آسانی ہے۔ اور شوق وہ ہی ہوتا جسے کوئی آپ سے نہ چھین سکے۔ تو ہمت نہ ہارے اور ڈتے رہیں۔ جب تک وہ صحیح ہیں اللہ ان کے ساتھ ہے اور اللہ کے ساتھ سے بڑھ کر کسی بھی چیز، انسان کا ساتھ نہیں ہے۔
اپوا تنظیم کے لیے کچھ کہیں گے؟؟؟
جی سب سے پہلے میں اپوا کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انھوں نے میری کتاب کی اشاعت میں مری مدد کی اور مجھے مری کتاب پر ایوارڈ بھی دیا۔ اپوا جو کام کر رہی ہے بہت خوبصورت اور حاصلہ افزائی والا کام ہے۔ اور اپوا کے تمام لیڈرز بہت ہی اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔ میرا اپوا کے ساتھ یہ سفر بہت خوشگوار اور اچھا گزرا۔ دل سے ہمیشہ اپوا کے لیے دعائیں ہی نکلی ہیں اور نکلے گی۔ اللہ اپوا کو مزید ترقی دے آمین۔
لوگ نشانی کے طور پر اپنے پیچھے کچھ نا کچھ تو ورثے میں چھوڑتے ہیں آپ کیا چھوڑ کر جائیں گی ؟؟؟
میں اپنے الفاظ چھوڑ کر جاؤں گی انشاء اللہ اور اپنے کچھ کام جن پر مجھے جاننے والوں کو فخر ہوگا۔
ساجدہ چوہدری. ..بہت شکریہ اللہ پاک آپکو کامیابیاں نصیب فرمائے …..اللہ حافظ
آمین اور آپ بھی ہمیشہ خوش رہیں۔ اللہ حافظ۔
2,064 total views, 3 views today
























ماشاءاللہ ❤️❤️
مولا آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین
خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر عائشہ
Keep shining Ayesha Saleem
ماشاءاللہ آپ کے بارے میں پڑھ کر بہت اچھا لگا اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزتوں اور رفعتوں سے نوازے آمین ثمہ آمین
More power to u Ayesha💛
May Allah keep showing his blessings upon you
mashaALLAH stay blessed ayesha🌹
Ma shaaAllah ..keep going. 🌹
ماشاء اللہ
اللہ رب العزت آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے ۔ آمین ثمہ آمین
سب سے پہلے توپکچر کمال کی ہے شہزادی۔ اور بیت اچگا لگا تفصیلی جان کر۔ اللہ مزید کامیابیاں عطاکرے۔آمین ان شاءاللہ
I am very happy to read all this,and its also a honour for me,that I am your friend.keep moving like a active heart don’t stop ayesha.❣️
❤️ mashallah ❤️ may u get more success in your life ameennn 😍
So Proud of You Girl..
Proud to you bachy keep improving and yeah don’t think about people think about your aim and destination we always pray for you ALLAH blessed you all success and happiness in life aamein. And last carry on………..
Mashaallah Allah ap ko mazeed kamyabian ata farmaye ,you are really an idle person May God bless you and success you in every field of life.
Ayesha …you are really a very good writter or also a person .May allah bless you more and more …i really proud of you..bht kam waqat ma tm na bht kuch kiya …many many congratualtion on your success …allah gives you more success…isi trha hmara naam roshan krti jao😂😂
ماشااللہ اللہ أپ کو ہر قدم پر کامیابی عطا کرے. أمین
MashaAllah ayesha.. Allah pak apko mazeed kamiyabi ata kreen… Ameen
ماشااللہ خدا وہ عروج دے جسے کبھی زوال نہ ہو۔
May you shine more bright! ❤️ more power to you🤩
Kudo’s bruhh! Inspiring Ya❤️
Happy to know you, Ayesha. Allah pak bless you with endless achievements.
ماشا اللّٰہ۔ اللّٰہ کامیابیاں دے