امیر حمزہ شاہی صدر بلوچستان سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کوئٹہ اور ان کے ساتھیوں کو فی الفور رہا کیا جائے ، پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل کا مطالبہ
لاہور(پیغامِ پاکستان نیوز) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل کا ہنگامی اجلاس رانامحمد نثار احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صدر ڈرائیورز ایسوسی ایشن صاحب خان اور اُن کے عہدیدار انِ سمیت ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ قرار داد کے ذریعے سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امیر حمزہ شاہی اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کریں اور رہائی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کیا جائے۔ اگر 10اگست تک امیر حمزہ شاہی اور ان کے ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا تو ان سے اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین بھرپور احتجاج کریں گے جو کہ ان کی رہائی تک جاری رہے گا۔
1,469 total views, 2 views today
























Leave a Reply