رکن قومی اسمبلی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سیدافتخارالحسن شاہ سپرد خاک

ڈسکہ(اپووا نیوز)رکن قومی اسمبلی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سیدافتخارالحسن شاہ المعروف ظاہرے شاہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے جن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔سیدافتخارالحسن پچا س سالہ سیاسی زندگی میں ناقابل شکست رہے انہوں نے 1964ءمیں بی ڈی ممبر کاانتخاب لڑ کرعملی سیاست کاآغاز کیا دو2دفعہ ممبر ضلع کونسل 2فعہ ایم پی اے تین دفعہ ایم این اے منتخب ہوئے وہ میاں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میںشمار ہوتے تھے مرحوم لاہور کے نجی ہسپتال میں گزشتہ دو ہفتوں سے وینٹیلیٹر پر تھے کورونا سے صحت یابی کے بعد اوپن ہارٹ سرجری کی گئی اوپن ہارٹ سرجری کے دوران برین ہیمبرج ہوگیا تھا نمازجنازہ میں سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف، سابق صوبائی وزیر منشاءاللہ بٹ ، رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی، چوہدری محمد اکرام، رکن قومی اسمبلی عابدرضا کوٹلہ،ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری طارق سبحانی ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا، ، محمدفاروق گھمن ڈویژنل سینئرنائب صدر ، چوہدری توفیق ڈویژنل جنرل سیکرٹری ،رکن قومی اسمبلی علی زاہد خاںسٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاءسمیت ہرکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میںشرکت کی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل شریف کاختم پاک آج منگل 4اگست صبح 9بجے ان کے آبائی گاﺅں آلو مہار شریف میں پڑھا جائیگا

3,234 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *