شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ویڈیو کانفرنس

لاہور (اپووا نیوز) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ویڈیو کانفرنس ہوئی ہے جس میں مختلف ترقیاتی پروگرامز کے حوالے سے مشاورت کی گئی دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ویڈیو کانفرنس میں پولیٹیکل قونصلر محترمہ ایونا تھامس بھی موجود تھیں شہباز شریف نے پاکستان بالخصوص صوبہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی فلاح وبہبود سے متعلق پروگراموں میں برطانیہ کی مالی اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کو سراہا شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور باہمی تعاون واحترام پر مبنی تعلقات استوار ہیں برطانیہ نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت، عوام کے حقوق اور ترقی کے لئے تعاون کیا دو طرفہ، علاقائی اور عالمی سطح پر یہ تعلقات نہایت اہمیت رکھتے ہیں

2,946 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *