عیدالاضحی ہمیں ایثار، محبت اور قربانی کا درس دیتی ہے۔شازیہ سلطانہ بٹ، محمدعلی بٹ
گوجرخاں(نامہ نگار)تحصیل صدرپاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ ا شازیہ سلطانہ بٹ اور یوتھ ونگ رہنما محمدعلی بٹ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ہمیں ایثار، محبت اور قربانی کا درس دیتی ہے قربانی درحقیقت عظیم عبادت ہے سنت ابراہیمی اس عہد کی تجدید ہے کہ ہماری زندگی کا مقصد صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی بندگی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنا ہے کورونا کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بیشمار معاشی مسائل پیدا ہوئے ہیںمتوسط طبقہ زسب سے زیادہ متاثر ہوا ہے عیدالاضحی آنے کو ہے لوگوں میں قربانی دینے کی سکت ختم ہوگئی ہے اپنی عید کی خوشیوں میں غریبوں کوبھی شریک کیجیے تاکہ غریب طبقہ احساس کمتری کا شکار نہ ہو قربانی کا گوشت غریبوں تک پہنچائیںتاکہ وہ بھی قربانی کا گوشت استعمال کرسکیں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر کورونا سے نجات کی بھی دعاکریں تاکہ ملکی حالات معمول پر آسکیں
3,288 total views, 3 views today
























Leave a Reply