پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر پارک اور تفریحی مقامات پر بند رکھنے کا اعلان کردیا

لاہور (اپووا نیوز) پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر پارک اور تفریحی مقامات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اجلاس میں عید پر سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی تجویز پر بھی غور کیا گیاہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا اینڈ ڈینگی کنٹرول کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے ایام میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی تجویز پر غور کیا گیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں کے ایڈامن آفس کھولنے اور انتظامی عملے کو آنے کی اجازت ہوگی تاہم طلبہ اور اساتذہ نہیں آ سکیں گے سکول کھولنے سے پہلے محکمہ سکول ایجوکیشن ایس او پیز پر مکمل گائیڈ لائن جاری کرے گااجلاس میں سکولوں کو دو شفٹوں میں چلانے پر بھی غور کیا گیا ہر شفٹ میں ڈھائی گھنٹے کی کلاسز ہوں گی سکولوں میں ہینڈ واش، ماسک اور دیگر ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اپوائمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت پراپرٹی، پروفیشنل ٹیکس اور ایکسائز پرمنٹ کے اجرا کی اجازت دی جائے گی اس کے علاوہ پنجاب میں ڈینگی سرویلنس نہ کرنے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی اجلاس کو بریف کیا گیا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے 6 شہروں میں مخصوص تعداد سے زیادہ کورونا مریض آنے پر عارضی لاک ڈاو¿ن کیا گیااجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

3,297 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *