کورونا وائرس بے قابو،پنجاب کے 24شہروں میں لاک ڈاو¿ن
لاہور (اپوووا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا آغاز کر دیا گیا ہے ان میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی شامل ہیںمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے سیل ہونے والے علاقوں میں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہیں ہوگی ضروری کام کے لیے ایک شخص کو ٹرانسپورٹ پر آمدورفت کی اجازت ہوگی سیل ہونے والے مقامات میں تمام سرکاری، نجی دفاتر اور شاپنگ مالز بند رہیں گے تاہم بینکوں کو کھلا رکھنے اور ریسٹورٹنس پر ٹیک اوے کی اجازت ہوگی لاہور میں A2 بلاک ٹاو¿ن شپ، ای ایم ای سوسائٹی، چونگی امر سدھو کے بازار سے ملحقہ علاقہ بند رہے گا پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ سکیم، واپڈا ٹاو¿ن، جوہر ٹاو¿ن سی بلاک اور گرین سٹی میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن کر دیا گیاہے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ، گلستان کالونی، رینج روڈ ایریا، لین چار پی آئی اے کالونی میں بھی سمارٹ لاک ڈاو¿ن لگا دیا گیاہے حکام کے مطابق سمارٹ لاک ڈاو¿ن ایریاز میں بنیادی اشیائے ضروریہ بدستور میسر رہیں گی ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کالونی، پیراں غیب روڈ، حور بناسپتی ملز، کسٹم آفس کالونی کلمہ چوک کو بند کیا گیاہے فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹر، علامہ اقبال کالونی، رضا آباد، رضا گارڈن، ایڈن گارڈن، عبداللہ گارڈن، النجف کالونی کے کمرشل اور رہائشی علاقوں کو بند کر دیا گیاہے مسلم ٹاو¿ن بی بلاک، مسلم ٹاو¿ن آئی، مدینہ ٹاو¿ن کے تین بلاک، آمنہ آباد، نصار کالونی سمن آباد، پیپلز کالونی 1 میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن لگا دیا گیاہے گوجرانوالہ کے علاقے واپڈا ٹاو¿ن، پیپلز کالونی کے چار بلاکس میں لاک ڈاو¿ن کیا گیاہے جڑانوالہ میں لاہور روڈ سے ملحقہ تمام گلیاں اور نیا بازار، مین بازار کھرڑیانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ اور نیو شاپنگ سنٹر بند ہوں گے مین بازار، موککانا مارکیٹ، مسجد بازار، چرچ سے نشاط سنیما چوک تک کے روڈ کو بند کر دیا گیاہے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ، الیوسف پلازہ، روراس روڈ میانہ پورہ، قیوم سٹریٹ، شہاب پورہ اور مظفر پور میںا سمارٹ لاک ڈاو¿ن کیا گیاہے
2,973 total views, 3 views today
























Leave a Reply