دو افراد نے نوجوان کو تشددکرکے موت کے گھاٹ اتارکر ایکسیڈنٹ کا ڈرامہ رچادیا

ڈسکہ(اپووا نیوز)دو افراد نے نوجوان کو تشددکرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش گھرکے قریب پھینک کر ایکسیڈنٹ کا ڈرامہ رچادیا۔ تھانہ ستراہ کے علاقہ لنگیانوالی کے محمد اشفاق کا بیٹا عدیل آٹھ ماہ قبل اپنے گھر کے سامنے حویلی میں سویا تو را ت کے وقت اس کے والد کو فون آیاکہ تمہارا بیٹا گلی میں گرا پڑا ہے والد نے جاکر دیکھااتوس کا بیٹا مردہ حالت میں پڑا ہواتھا اور اس کے پاس ایک موٹرسائیکل کھڑی تھی جس پرلوگوںنے بتایاکہ تمہارے بیٹے نے شراب پی رکھی تھی اور اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیاہے محمداشفاق نے اپنے بیٹے کی تدفین کردی شک گزرنے پر محمداشفاق نے علاقہ مجسٹریٹ کو قبر کشائی کی درخواست دی جس پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد عدنان کی سربراہی میں قبر کشائی کے بعد ضروری نمونہ جات لیبارٹری بھجوائے جن کی رپورٹ آںے پر معلوم ہوا کہ اس کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ نہیں ہوابلکہ اس کو قتل کیاگیاتھا ملزمان زریاب سندھو اور سجاد اس کے بیٹے عدیل کو حویلی سے اٹھا کر کسی اور جگہ لے گئے تھے اور نوجوان عدیل کوتشددکرکے قتل کردیاتھا اور اس کی نعش گھرکے قریب پھینک کرفرارہوگئے تھے پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میںملزمان کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرلیاہے

1,320 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *