اللہ تعالیٰ نے ملک کی مخلصانہ خدمت کرنیوالے نواز شریف کی بے گناہی کوثابت کر دیا، ن لیگ
ڈسکہ (اپووا نیوز)رکن قومی اسمبلی سیدافتخارالحسن اور سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاءنے ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیاہے کہ جج نے انصاف کے منافی فیصلہ دیا تھا اللہ تعالیٰ نے ملک کی مخلصانہ خدمت کرنیوالے نواز شریف کی بے گناہی کوثابت کر دیا، ملک کے تین بار کے منتخب وزیراعظم کوعوام اور ملک کی خدمت کرنے پر ناحق سزا دی گئی انصاف کا تقاضا ہے کہ سچائی سامنے آنے پر نواز شریف کیخلاف سزا کو ختم کیا جائے انہوںنے مزید کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ دراصل نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے پارٹی کارکنان نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں
1,887 total views, 3 views today
























Leave a Reply