موٹر وے سبلائم چوک میں فلائی اوور کا نام سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے منسوب

سیالکوٹ(اپووا نیوز)96کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سبلائم چوک میں فلائی اوور کا نام سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے منسوب کرکے ملک و قوم کو ٹیکس دینے والوں کے نام ترقیاتی منصوبوں کی تختیاں لگا کر عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے, یہ بات معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان عثمان ڈار نے چیئرمین سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ندیم انور قریشی کے ہاتھوں سیال فلائی اوور کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا. ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر, رہنما پی ٹی آئی عمر ڈار, صاحبزادہ حامد رضا, بانی چیئرمین سیال میاں محمد ریاض,وائس چیئرمین افضل شاہین, سی ای او سیال میجر جنرل (ر) عابد نذیر, صدر ایوان صنعت وتجارت ملک اشرف, میڈیا مینیجر عبدالشکور مرزا,نعیم اختر, صدر بار ایسوسی ایشن نجم الحسن گیلانی,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی کریم بخش, سی ای او فیصل شہزاد کے علاوہ کثیر تعداد میں میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے.عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ سالانہ اربوں ڈالر قیمتی زر مبادلہ کما کر دیتا ہے. انہوں نے کہا کہ سیال ائیر پورٹ 80کروڑ روپے سالانہ انکم ٹیکس جمع کروانے والا نجی ادارہ ہے کیا وجہ ہے کہ سرکاری اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھا ہوا ہے. مجھے یقین ہے کہ ہم عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کریں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں مزید ترقیاتی منصوبوں کو ٹیکس ٹاپ ٹیکس دہندگان کے نام سے منسوب کرینگے.ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کورونا مریضوں میں تشویش ناک اضافہ کے باعث ہوم آئسولیشن کی پالیسی اپنائی گئی جبکہ شدید متاثرہ افراد کو ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا. انہوں نے کہاکہ ہر جان قیمتی ہے. ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سٹاف کورونا وائرس کے فرنٹ لائن سولجر ہیں جن کی خدمات کا پوری قوم اعتراف کرتی ہے لیکن نظم و ضبط پر کوتاہی نظر انداز نہیں کرینگے کورونا کے خلاف جنگ ہم سب نے ملکر لڑنی ہے اس ضمن میں صبر و تحمل سے کام لیں

2,991 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *