لاہور میں7 علاقوں کومکمل سیل کر رہے ہیں: یاسمین راشد

لاہور (اپووا نیوز) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا سے زیادہ متاثرہ لاہور کے 7 علاقوں کومکمل سیل کر رہے ہیں، ڈی ایچ اے، گلبرگ، گلشن راوی، گارڈن ٹاو¿ن، فیصل ٹاو¿ ن، ماڈل ٹاو¿ن اور والڈ سٹی آج رات بارہ بجے سے ایک ہفتے تک مکمل بند رہیں گے وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، لاہور اور راولپنڈی میں ہمارے پاس سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے، ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی چاہتے ہیں کہ معیشت بھی چلے اور کورونا کا پھیلاو¿ بھی روکا جائے انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کی ریکوری 20 ہزار کے قریب ہو گئی ہے متعدد مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں لاہور میں 11 جون کو 1118 مریض تھے اب ک±ل 738 مریض داخل ہیں 30 سے 50 فیصد بیڈز ہسپتالوں میں خالی پڑے ہیں لاہورمیں آئی سی یو کی تعداد 187 سے 205 کر دی، پبلک سیکٹر میں 250 ہائی ڈیپنڈیسی یونٹس ہیں پبلک سیکٹر میں 60 وینٹی لیٹرزموجود ہیں

3,339 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *