اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین نے شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے

ڈسکہ(اپووا نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین نے شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے اور کورونا وائرس ے تحفظ کیلئے آگاہی دی اے سی آصف حسین نے شہر کے مختلف چوراہوں میں شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کیے اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں سمارٹ لاک داﺅن کیا گیا ہے ان میں کاروبار بند رہیں گے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی فیس ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی یہ تمام حفاظتی انتظامات شہریوں کی حفاظت کیلئے ہی کئے جارہے ہیں اس لئے شہریون کا بھی فرض ہے کہ وہ انتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کے ساتھ تعاون کریں اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری ممتاز علی۔صدر بار عمران حیدر شاہ اورسرپرست اعلی انجمن تاجران میاں محمد ارشد اور ٹائیگر فورس کے جوان بھی موجود تھے

2,394 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *