مفتی نعیم کی دین اسلام کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔امیر عبدالقدیر اعوان

ڈسکہ(اپووا نیوز)جامع بنوریہ سائٹ کراچی کے مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے مفتی نعیم کے صاحبزادے مفتی نعمان سے تعزیعت کرتے ہوئے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ مفتی نعیم کی دین اسلام کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتامرحوم نے اپنے مدرسے کے ذریعے دنیا کے کئی اسلامی ممالک کے لیے حفاظ اور عالم دین پیدا کیے ان کے ہاتھوں لاتعداد غیر مسلموں نے دین اسلام کی دعوت کو قبول کیامرحوم نہ صرف عالم دین تھے بلکہ ایک بہترین منتظم او رسیاسی وسماجی شعور رکھنے والی شخصیت تھے انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کے لیے مرحوم کی خدمات کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے وہ کفر کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہے دین کے خلاف کسی بھی قانون سازی پر آواز بلند کرتے رہے انہوں نے مفتی نعمان اور دیگر لواحقین کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کے درجات کی بلند ی کے لیے دعا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ اب ان کے شاگرد اور اولاد مرحوم کے مشن کو جاری رکھیں گے

2,907 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *