گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی ڈسکہ اور اس کے گردنواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
ڈسکہ(اپووا نیوز)گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی ڈسکہ اور اس کے گردنواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع بچے اور خواتین بلبلا اٹھے علاقہ بھرمیں گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے گرمی کی شد ت میں اضافہ ہوتے ہی واپڈا کی طرف سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہوگیا جو گھنٹوں تک جاری رہتا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گرمی میں بچے‘بوڑھے‘خواتین اور نوجوان نڈھال ہوجاتے ہیں اوربلبلا اٹھے ہیں مسجدوں میں پانی ہونے کی وجہ سے نمازی پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں اور دور لگے ہوئے نلکوں سے وضو کرنے پرمجبور ہیں رات کے وقت بجلی بندہونے کی صورت میں خواتین اور بچے پوری رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے
846 total views, 3 views today
























Leave a Reply