اسلام میں باپ کو بہت بڑا مقام حاصل ہے۔تاجراتحاد کونسل

ڈسکہ(اپووا نیوز)چیئرمین تاجراتحاد کونسل حاجی محمدارشد مغل، جنرل سیکرٹری عرفان افضال خاں اور پریس سیکرٹری امین رضا مغل نے باپ کی عظمت کے عالمی دن کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلاشبہ باپ دنیا کی وہ عظیم ترین ہستی ہے جو اپنے بچوں کی بہترین پرورش اور ان کی راحت کے لئے ہمہ وقت کوششوں، کاوشوں اور مشقتوں میں مصروف عمل رہ کر زندگی گزارتاہے ، اور ضرورت پڑنے پر جان تک کی قربانی سے دریغ نہیں کرتا۔ ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ میعار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے اور معاشرتی ترقی میں بہتر طور پر اپنا کردار ادا کرسکے اگرچہ اس دن کے موقع پر والد کے ساتھ الفت ومحبت اور ان کی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے مگر ہمارے پیاے مذہب اسلام میں باپ کی عظمت کسی خاص دن کی محتاج نہیں اسلام میں باپ کو بہت بڑا مقام حاصل ہے جبکہ احادیث مبارکہ میں باپ کی ناراضگی کو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اور باپ کی خوشنودگی کو ربّ تعالیٰ کی خوشنودگی قراردیا گیا ہے قرآن پاک کے احکامات اور نبی کریم صلی اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے فرمودات کی روشنی میں والدین ( یعنی دونوں) کی خدمت واطاعت کا حکم دیاہے۔ اگر ماں کی طرح باپ کی عظمت کا پاس رکھتے ہوئے اس کی اطاعت ،فرماں برداری ،خدمت اورتعظیم کرکے رضاحاصل کی جائے تو اللہ پاک کی طرف سے ہمیں دین ودنیا دونوں کی کامیابیاں ، سعادتیں اورجنت کی بیشمار نعمتیں نصیب ہوسکتی ہیں اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں، اگر کسی کویہ نعمت حاصل ہے اوروہ ان کی خدمت واطاعت کررہاہے تو وہ بڑاسعادت مند اوراللہ کا محبوب بندہ ہے

1,950 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *