ذکر الہی بندہ مومن کو کٹھن اور مشکل حالات میں بھی اطمینان عطا کرتا ہے ۔عبدالقدیر اعوان
ڈسکہ(اپووا نیوز)میر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ زندگی کا ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے جسے محض گزارنا نہیں بلکہ اس قیمتی متاع سے آخرت بنانی ہے آج جو حالات بن چکے ہیں ایسا کسی نے سوچا بھی نہ تھا اور جو آج حالات ہیں یہ کل کیسے ہوں گے ؟ ان لمحات کو قیمتی جانتے ہوئے اللہ کی یاد میں گزاریں اور ہر لمحہ اپنی خطاﺅں کو سامنے رکھ کر اللہ سے توبہ کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں جب ہر طرف خوف ہی خوف ہے اور وبائی مرض انتہائی شدت اختیار کر گئی ہے تو وہ لوگ جو اللہ کی یاد میں ہیں ان کے دل اطمینان میں ہوں گے کیونکہ کتنا ہی کٹھن وقت کیوں نہ آجائے جب بندہ مومن کا تعلق رب کائنا ت کے ساتھ مضبوط ہوتا ہے جو کہ تمام مخلوقات کی ہر ضرورت ہر جگہ پوری کرنے والا ہے تو پھر وہ خوف میں مبتلا نہیں ہوتے بلکہ وہ رب کے حضور اپنی تمام حاجات کو رکھتے ہیں اور ہر حال میں اس کی رضا میں راضی رہتے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ ہر سال یہاں مرکز میں سالانہ روحانی تربیتی اجتماع منعقد ہوتاتھا اور یہ کئی سالوں سے ہو رہا تھا امسال ان حالات میں یہ اجتماع بذریعہ ویڈیولنک کیا جا رہا ہے جسے آپ گھر بیٹھے اختیار کر سکتے ہیں اور اس وقت کو غنیمت جانتے ہوئے جتنا زیادہ ممکن ہوآن لائن اجتماع میں شامل ہوا جائے آخر میں انہوں نے اس وبائی مرض کے خاتمے اور اس میں مبتلا مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی
3,807 total views, 3 views today
























Leave a Reply