عمران خان کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنیکا حکم

اسلام آباد (اپووا نیوز) وزیراعظم عمران خان کو پٹرول بحران کی رپورٹ پیش کر دی گئی انہوں نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار اور ذخیرہ شدہ پٹرول جبری طور پر مارکیٹ میں سپلائی کرنے کا حکم دے دیاوزیراعظم عمران خان کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں پٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین بھی کر دیا گیا اوگرا نے پٹرول بحران کی ذمہ داری پٹرولیم ڈویژن پر عائد کر دی رپورٹ کے مطابق 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کیا، ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی اور پٹرولیم ڈویژن افسران اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے عمران خان نے کہا کہ پٹرول بحران کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کیے جائیں، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کا پابند کیا جائے

648 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *