کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ، 4 شہری شہید: جارحانہ عزائم ناکام بنائینگے، کور کمانڈرز کانفرنس
لاہور (اپووا نیوز)بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ ، خاتون سمیت 4 شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور باگسر سیکٹرپر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت چار شہری شہید جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا ، پاک فوج نے اس جارحیت کا بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارتی توپیں خاموش کر ا دیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو راولپنڈ ی میں کورکمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا کوقومی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی کورکمانڈرزکانفرنس نے ملک میں تشدد کے واقعات میں مسلسل کمی پر اطمینان ، مغربی بارڈر کی طرف افغان امن عمل کے بتدریج مثبت اثرات کا جائزہ اور قومی اداروں کے ذریعے صورتحال معمول پر لانے کے عمل کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا کورکمانڈرزکانفرنس نے بھارتی جارحیت کا جائزہ لیتے ہوئے بھارتی عزائم کو ناکام بنانے ، مقبوضہ کشمیر کے معصوم شہریوں کی بھارتی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد تنظیموں کی کھلی سپورٹ کو بے نقاب کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا کانفرنس میں کووڈ- 19 ، ٹڈی دل کے خطرے ،پولیو مہم کیخلاف پاک فوج کی حکومت کو سپورٹ اور دستیاب ذرائع میں اسے مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت ہوئی کورکمانڈزکانفرنس نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ- 19 سے صرف اجتماعی قومی سوچ کے ذریعے نمٹا جا سکتا ہے جس میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے ہر شخص کو بنیادی طریقہ کار اور ڈسپلن کی پابندی کرکے اپنا کردار ادا کرنا ہے
714 total views, 3 views today
























Leave a Reply