مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار دینے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی پیغامَ پاکستان آن لائن): مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار دینے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا
تفصیلات کے مطابق راجی ظفر الحق، انوشے رحمان اور طارق فضل چودھری کی الیکشن کمیشن آمد ہوئی۔ جہاں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے نئے ٹکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروادئے۔ رہنماؤں کو نئے ٹکٹ راجہ ظفر الحق کے دستخط سے جاری کیے گیے ۔
راجہ ظفر الحق نے نئے ٹکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چئیرمین کے پاس ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دیا تھا، سپریم کورٹ کے مطابق نواز شریف پارٹی صدارت کے اہل نہیں ہیں، عدالتی فیصلے میں بطور پارٹی صدر نواز شریف کے کیے گئے تمام فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

1,675 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *