’’پیغام پاکستان‘‘ کے نام سےاعلامیہ کی تقریب رونمائی آج ایوان صدر میں ہوئی

اسلام آباد(پیغامِ پاکستان) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ادارہ تحقیقات اسلامی کی کاوشوں سے تمام مسالک کے علماء کے دستخطوں سے تیار کردہ ’’پیغام پاکستان‘‘ کے نام سے فتویٰ و اعلامیہ کی تقریب رونمائی آج بروز منگل ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ اس تاریخی فتویٰ پر 1800 سے زائد علماء کے دستخط موجود ہیں۔ اس اعلامیہ کو 73 کے آئین کے بعد دوسرا بڑا کارنامہ گردانا جا رہا ہے جس میں تمام مسالک نے اتفاق کیا۔ اس فتویٰ میں ریاست کے خلاف جہاد جیسے مسائل پر علماء نے فیصلہ دیا ہے۔ صدر مملکت و چانسلر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ممنون حسین اس تقریب کی صدارت کریں گے۔

1,547 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *