قومی

سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا، اسد عمر

سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مسائل کا حل اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ۔۔۔

سپریم کورٹ: کیس مینجمنٹ کمیٹی کی نئی تشکیل

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی نئی تشکیل کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی 6 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال اور حسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔ کیس مینجمنٹ کمیٹی میں ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی شامل ہیں۔ ۔۔۔

فواد کا شعیب شاہین پر حملہ سنگدلانہ اقدام ہے، PTI سیاسی کمیٹی

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری کا رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ ایک نہایت سنگدلانہ اقدام اور دلیل اور منطق کے مقابلے میں حیوانی جبلّت کا اظہار ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ۔۔۔

خارجیوں کو یہ کس نے اختیار دیا کہ وہ خواتین سے حقوق چھین لیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خارجیوں کو یہ کس نے اختیار دیا کہ وہ خواتین سے حقوق چھین لیں۔ طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو خصوصی حقوق دیے ہیں، اسلام نے ہر حیثیت میں عورت کو حقوق دیے ہیں۔ انہوں نے کہا ۔۔۔

سپریم کورٹ میں نٸے آنے والے 7 ججز کا بینچ تشکیل

لارجر بینچ کے ججز میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔ جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور، قاٸم مقام جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ کا حصہ ہیں. ۔۔۔

ڈر کیوں ہو؟ جب ریفرنس آئے گا تب دیکھا جائے گا: جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے، اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں تقریبِ حلف برداری کے بعد جسٹس منصور نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اس موقع پر صحافی نے جسٹس منصور علی ۔۔۔

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، شوکت یوسفزئی

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ پشاور سے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت ایک نڈر اور مشکل وقت کا ساتھی ہے۔ انھیں پارٹی سے نکالنے کے فیصلے نے کارکنوں کو مایوس کیا۔ اس سے ۔۔۔

اسلام آباد کا سیکٹر ایف 8-ایف 9 انٹرچینج ترک صدر اردوان کے نام سے منسوب

اسلام آباد کا سیکٹر ایف 8-ایف 9 انٹرچینج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ انٹرچینج جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر حال ۔۔۔

اُمید ہے رجب طیب اردوان کا دورۂ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے رجب طیب اردوان کا دورۂ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا۔ ترکیہ پاکستان کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ۔۔۔

عمران خان نے علی امین اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلا لیا

بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلا لیا۔ وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے بانئ پی ٹی آئی کی جانب سے بلائے جانے کی تصدیق کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے ۔۔۔

بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بلوں میں دیا جائے گا۔ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےالیکٹرک کے سوا باقی ڈسکوز کے صارفین کیلئے ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ۔۔۔
@