تازہ خبریں

یوکرینی صدر زیلنسکی نے بنیادی طور پر معافی مانگ لی: امریکی اسپیکر مائیک جانسن

امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بنیادی طور پر معافی مانگ لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک جانسن نے کہا ہے کہ اوول آفس میں جو ہوا زیلنسکی نے اس پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیلنسکی مذاکرات ۔۔۔

کھٹمنڈو میں پاکستانی مشن کی عمارت تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے 18 کروڑ روپے کا نقصان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں منگل کو انکشاف کیا گیا ہے کہ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں سفارت خانے کی عمارت تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے کرائے کی مد میں 18 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، حالانکہ اُس وقت مشن کے پاس تعمیر کے لیے 14 لاکھ ڈالر موجود تھے۔ چیئرمین ۔۔۔

چینی نجومی کی اپنی موت کی پیشگوئی سچ ثابت ، محبوبہ نے زہر دے کر قتل کر دیا

چین کے صوبہ سیچوان کے شہر نان چونگ میں ایک معروف نجومی، جس کا خاندانی نام ژو (Zhou) بتایا جا رہا ہے، اپنی ہی پیشگوئی کا شکار ہو گیا۔ ژو نے اپنی زندگی میں پیش گوئی کی تھی کہ 50 کی دہائی کی عمر میں اسے ایک جان لیوا حادثے کا سامنا کرنا پڑے گا، ۔۔۔

ترکیہ: کرد باغی گروپ کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان؛ جیل میں قید رہنما کی رہائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک — ترکیہ مخالف اور آزاد کرد ریاست کے حامی گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے سربراہ کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے اعلان کے بعد مسلح گروپ نے ہفتے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق 25 برس سے جیل میں قید ۔۔۔

روزہ داروں کے لیے خوشخبری رمضان کا پہلا ہفتہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان

روزہ داروں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے ۔۔۔

مسجد الحرام کے زائرین کیلئے 56 لاکھ افطار پیکٹ کا انتظام

حرمین شریفین انتظامیہ نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران زائرین کے استقبال کےلیے مکمل تیاری اور انتظامات کرلیے۔ انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام کے زائرین کیلئے 56 لاکھ افطار پیکٹ کا انتظام کیا ہے۔ حرمین کی انتظامیہ نے زائرین کیلئے لائٹس اور برقی زینوں کا بھی انتظام کیا ہے، جبکہ ۔۔۔

پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے، ناجے بنحیسن

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بنحیسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام سے پاکستان کے لیے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا موقع آیا۔ ناجے بنحیسن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نئے کنٹری ۔۔۔

ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے رویے پر تحمل کا مظاہرہ کیا، روس

روس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے رویے پر تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں جھوٹ بولا کہ 2022 میں کیف حکومت اکیلی تھی۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ اور وینس نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا ۔۔۔

نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکہ، جے یو آئی (س) کے سربراہ سمیت پانچ افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے شمیم شاہد کے مطابق سینٹرل پولیس آفس پشاور کا کہنا ہے کہ مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ نمازِ جمعہ کے بعد ہوا جب کہ ۔۔۔

گلیات میں برف باری، ٹریفک کی روانی متاثر

گلیات، وادی نیلم اور وادی لیپا میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہیں۔ مواصلاتی نطام درہم برہم ہے، آزاد کشمیر کی وادی لیپا اور کیل سیری کے مقام پر پھنسے 200 کے قریب سیاح بحفاظت ریسکیو کرلیے گئے ہیں۔ برفانی تودے گرنے سے ۔۔۔

پرویز الہٰی کو پیشی سے مستقل استثنیٰ مل گیا

عدالت نے چوہدری پرویزالہٰی کو ان کی بیماری کے سبب مستقل پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ احتساب عدالت میں نئے جج کے تقرر تک نیب کے گواہوں کو طلب نہ کیا جائے۔ ریفرنس پر مزید کارروائی 12 مارچ کو ہو گی. لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب ۔۔۔
@