کتاب ادھورا چاند کی پروقار تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔

ادھورا چاند دنیائے ادب میں بہترین اضافہ ہے۔ ایس ایم صادق
ملک یعقوب ایک سنجیدہ اور باوقار شخصیت ہیں۔ویر سپاہی

لاہور(اپووا نیوز)آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے زیرِ اہتمام اپووا کے سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان کی کتاب ’’ادھورا چاند‘‘ کی تقریبِ رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ممتاز شعرا، ادبا، لکھاریوں اور ادب و ثقافت سے وابستہ نامور شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کی صدارت معروف شاعر، ادیب اور استاد ناصر بشیر نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی نامور پنجابی شاعر و نغمہ نگار ایس ایم صادق اور معروف شاعر ویر سپاہی تھے۔ تقریب میں معروف شاعرہ نرگس نور، نامور لکھاری اشفاق احمد خان، معروف مصنفہ ڈاکٹر فضیلت بانو، لیجنڈ اداکار حسیب پاشا (ہامون جادوگر)، ڈی ایس پی شہزادی گلفام، اینکر پرسن ثناء آغا خان اور ممتاز ادبی شخصیت مقبول چوہان سمیت متعدد معزز شخصیات کی شرکت نے محفل کی علمی و ادبی اہمیت میں اضافہ کیا۔ اس موقع پر قرۃ العین خالد اور لکھاری و صحافی فرسہ رانا نے بھی خطاب کیا۔
تقریب کی نظامت کے فرائض بانی اپووا ایم ایم علی نے سر انجام دیے
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ محمد زاہد نے حاصل کی، جبکہ خالد مسعود نے عقیدت و محبت سے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔
مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک یعقوب اعوان کی کتاب ’’ادھورا چاند‘‘ دنیائے ادب میں ایک منفرد اور خوبصورت اضافہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے مصنف کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک یعقوب اعوان ایک سنجیدہ اور باوقار ادبی شخصیت ہیں اور ماضی میں پنجاب پولیس کے نامور افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جو ان کی شخصیت کے نظم و ضبط، وقار اور فکری پختگی کی عکاس ہے۔ایسی علم و ادب دوست شخصیت کی کتاب دنیائے علم و ادب میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

528 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *