آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن چیپٹر چکوال و تلہ گنگ کا اہم اجلاس
تلہ گنگ (خصوصی رپورٹ) — آج بروز اتوار آل پاکستان رائٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس ضلعی اپووا آفس، تلہ گنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی کوآرڈینیٹر اپووا تلہ گنگ/چکوال فیضان شیخ نے کی، جبکہ تلہ گنگ اور چکوال سے کثیر تعداد میں ادبی اور صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں معروف شاعر و مصنف محمد بن اکبر ، معروف کالم نگار افضل اعوان ، معروف مصنف طارق ملک ، معروف شعراء سدیم عارض ، سبحان خالد ، دانش اقبال ، مبشر واصل ، کالم نگار و صحافی محسن قیوم شیخ، کالم نگار و صحافی محمد ارشد اعوان، کالم نگار و صحافی قیصر جعفری اور دیگر ادبی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی
اجلاس کا آغاز میں تلہ گنگ کے ہر دلعزیز شاعر علی رضا نجمی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے مرحوم کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
اس کے بعد اپووا کی ممبرشپ مہم پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں تحریری دنیا سے وابستہ افراد کو تنظیم کا حصہ بنانے اور ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر فیضان شیخ نے کہا کہ:
“ہم تلہ گنگ اور چکوال کے لکھاریوں کے لیے نہ صرف علم و ادب کے شعبے میں آسانیاں اور سہولیات فراہم کریں گے بلکہ لکھاریوں کی زندگی کے ہر شعبے میں ان کے لیے سہولیات کا بندوبست بھی کریں گے۔”
اجلاس میں آئندہ ادبی پروگرامز اور ورکشاپس کے انعقاد پر بھی مشاورت ہوئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تلہ گنگ اور چکوال میں ادب و صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ جلد ہی چکوال،تلہ گنگ اپووا ادبی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا ان شاءاللہ
459 total views, 3 views today
























Leave a Reply