الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیئے

اسلام آباد(ڈیلی پیغامِ پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیئے ،26 اکتوبر کو عمران خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی ،اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان پیش نہ ہوئے جبکہ ان کی جگہ شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوئے ،دوران سماعت 3 ارکان نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی حمایت کی جبکہ 2 ارکان نے مخالفت کی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کو دلائل دینے کیلئے آخری موقع دیا تھا ۔

958 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *