30 کروڑ کی زکوٰۃ تقسیم کرنے پر 160 کروڑ کا خرچہ ہوگیا، محکمہ زکوٰۃ بند کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محکمہ سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے، لیکن اس رقم کی تقسیم پر حکومت کو ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں موجود ہیں، جبکہ گزشتہ دو سالوں سے مستحقین کو زکوٰۃ کی رقم فراہم نہیں کی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ آئندہ 30 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے براہِ راست غریبوں میں تقسیم کیے جائیں گے، تاکہ اخراجات کم کیے جا سکیں اور امداد مؤثر انداز میں مستحقین تک پہنچ سکے

372 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *