پاکستانی ماڈل و اداکار دودی خان کی جانب سے متنازع بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بولی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت پاکستان میں شادی کی خواہش مند ہیں، جب کہ پاکستانی ماڈل دودی خان نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

دودی خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو میں اداکارہ کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار محبت کیا تھا۔

پاکستانی اداکار نے راکھی ساونت سے پوچھا تھا کہ بارات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں لانی ہے یا پھر بھارت۔
داکارہ نے دودی خان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو آڈیو پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کے لیے پاکستان سے رشتہ آیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی اسلامی طریقے سے ہوگی اور وہ شادی کے بعد دبئی میں رہیں گی

300 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *