پاکستانی بیٹنگ سست روی کا شکار

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان انڈیا کے خلاف انتہائی سست بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پاور پلے میں محض 47 رنز پر دو وکٹیں گنوانے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل انتہائی محتاط انداز میں اننگز لے کر چل رہے ہیں۔

پاکستان نے اب تک 20 اوورز کے اختتام پر صرف 79 رنز بنائے ہیں اور اس کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔

پاکستان کی اننگز میں اب تک 80 ڈاٹ بالز رہے ہیں۔ پاکستانی بیٹرز کی جانب سے ڈاٹ بالز زیادہ ہونے کا مسئلہ کافی دیر سے چل رہا ہے اور پاکستان اپنی حکمت عملی میں اس پر توجہ نہیں دے پایا ہے۔

انڈیا اس وقت کھیل پر حاوی ہے اور کرک انفو کی ون پریڈکشن کے مطابق انڈیا کے جیتنے کے امکانات 70 فیصد ہیں
چودہ اوورز کے اختتام پر اس وقت ڈرنکس بریک ہوئی ہے۔ انڈیا اوور ریٹ سے نو منٹ پیچھے ہے

جبکہ پاکستان کے 61 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ پاکستان سست کھیل کا مظاہرہ کر رہا ہے اور 25 گیندوں قبل پاکستانی بیٹرز نے کوئی باؤنڈری لگائی تھی۔

اس وقت سعود شکیل اور محمد رضوان کریز پر موجود ہے اور انتہائی محتاط انداز میں اننگز کو دوبارہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان کا اوپننگ سٹینڈ آج پھر کوئی بڑا سکور بورڈ پر بنانے میں ناکام رہا ہے.

351 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *